خطابات مریم (جلد دوم) — Page 294
خطابات مریم 294 خطابات اس کے نتیجے میں تم پر رحم کیا جائے گا۔یعنی اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے وارث بنو گے اور اس کی وجہ سے ترقی بھی کر سکو گے۔گویا قرآن مجید وہ عظیم الشان نعمت ہے جس کے ذریعہ سے مسلمانوں نے ترقی کی اور جب قرآن مجید کو بھلا دیا۔اس پر عمل کرنا چھوڑ دیا تو دنیا کی ذلیل ترین قوموں میں شمار ہونے لگ گئے۔نہ عزت باقی رہی نہ حکومت ، نہ غلبہ۔دوسری قومیں ان سے بہت آگے نکل گئیں۔پھر حضرت (موعود آخر الزمان ) کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں بشارتیں دی ہیں مگر وعدہ یہی ہے کہ قرآن پر عمل ہو۔قرآن سے محبت ہو جیسا کہ حضرت موعود آخر الزمان فرماتے ہیں۔دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ میرا یہی ہے نیز آپ بشارت دیتے ہیں کہ جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گئے۔حضور فرماتے ہیں :۔(روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحه 13) ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اس حقیقت کو جوخدا تک پہنچاتی ہے قرآن سے پایا۔پھر آپ فرماتے ہیں:۔(روحانی خزائن جلد 13 کتاب البریہ صفحہ 65) ” اس لئے میں ہر ایک پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ وہ کتاب جوان ضرورتوں کو پورا کرتی ہے وہ قرآن شریف ہے۔اس کے ذریعہ سے خدا کی طرف انسان کو ایک کشش پیدا ہو جاتی ہے اور دنیا کی محبت سرد ہو جاتی ہے۔اسی طرح آپ فرماتے ہیں :۔(روحانی خزائن جلد 23 چشمہ معرفت صفحه 307) س طرح یہ ممکن نہیں کہ ہم بغیر آنکھوں کے دیکھ سکیں یا بغیر کا نوں کے سن سکیں یا