خطابات مریم (جلد دوم) — Page 217
خطابات مریم 217 خطابات احمدی عورت کا کردار (خطاب بر موقع جلسہ سالانہ 1979ء) میری تقریر کا عنوان ہے غلبہ اسلام کی مہم میں احمدی عورت کا کردار۔اس عنوان میں تین باتیں زیر غور ہیں۔ایک غلبہ اسلام دوسرے اس کی مہم تیسرے اس مہم میں احمدی عورت کا کردار کیا ہونا چاہئے۔غلبہ اسلام کی مہم میں صحیح طور پر کردار ادا کرنے والے انسان کے دل میں سب سے پہلے یہ یقین کامل ہونا چاہئے کہ انشاء اللہ اسلام کا غلبہ ضرور ہوگا۔اگر یہ کامل یقین پیدا نہ ہو تو اس کے مطابق قربانی اور عمل ناممکن ہے اور نہ ہی اس مہم میں احمدی خاتون کے کردار کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔غلبہ اسلام کے متعلق سب سے پہلے ہم نے قرآن مجید پر غور کرنا ہے کہ قرآن مجید میں غلبہ اسلام کے متعلق اللہ تعالیٰ کا کیا وعدہ ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: 10) وہ خدا ہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت کے ساتھ اور سچا دین دے کر بھیجا ہے تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالب کرے خواہ مشرک کتنا ہی نا پسند کریں۔تمام مفسرین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ غلبہ مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہوگا۔کشاف میں صاف طور پر لکھا ہے اور تفسیر ابن جریر میں بھی کہ یہ غلبہ مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہوگا۔پھر سورہ جمعہ میں اللہ تعالیٰ نے اس وعدہ کو اور زیادہ معین صورت میں بیان فرمایا کہ هُوَ الَّذي بعث في الأمّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَلَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَ