خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 216 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 216

خطابات مریم 216 خطابات اختتامی خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 1979ء تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ اور رَبَّنَا لَا تُوخِذْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقرة: 287) کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے آئندہ سال کیلئے صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی ذمہ داری عاجزہ پر ڈالی ہے۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری غلطیوں کو دور فرماتے ہوئے ذمہ داری اُٹھانے کی ہمت عطا فرمائے۔کوئی لمحہ ایسا نہ آئے جس میں ہم خدا کی ناراضگی کا موجب بنیں۔پھر فرمایا کہ صدر لجنہ مرکزیہ کے انتخاب کے سلسلہ میں حضور ایدہ اللہ نے یہ اصول مقرر فرمایا ہے کہ آئندہ صدر لجنہ مرکز یہ کا انتخاب ایک سال کیلئے ہوا کرے گا۔حضور نے نائب صدر کیلئے صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ کا نام منظور فرمایا ہے۔محترمہ سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد يخي الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةَ ( تذکرہ صفحہ 55) ہے اس لئے سب کا مقصد اور مطمع نظر ایک ہے کہ اسلام ساری دنیا میں پھیل جائے۔اس ضمن میں ہمارا اولین فرض خلیفہ وقت کی اطاعت ہے کیونکہ خلافت یا جماعت سے جدا رہ کر ترقی کرنا ناممکن ہے۔ازاں بعد فرمایا کہ ہمیں یقین کامل ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کا ایک ایک لفظ پورا ہوگا۔اگر ان اعلیٰ ترقیات میں ہم خواتین جماعت کا حصہ نہ ہوگا تو ہم بدقسمت ہونگی۔آپ نے آخر میں نمائندگان کو نصیحت فرمائی کہ وہ مرکز کے ساتھ پورا تعاون کریں۔مرکز کی ہر ہدایت پر عمل کریں، ہر اجتماع اور ہر جلسہ میں نظم و ضبط کی تربیت دیں نیز ذمہ داریوں کو به احسن پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔(الفضل10،9 نومبر 1979ء)