خطابات مریم (جلد دوم) — Page 174
خطابات مریم 174 خطابات سامنے آئے گی لیکن پہلے اس کو مکمل کرنا سب احمدی بہنوں کا کام ہے۔ابھی صرف چار قطاریں کمروں کی بنی ہیں اور دفاتر کی بنی ہیں ٹیوب ویل لگتا ہے اور کئی کام ہیں جن کے لئے رقم کی ضرورت ہے جس کو آپ نے پورا کرنا ہے۔آخر میں میں پھر آپ کی خدمت میں گزارش کروں گی کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو یاد رکھیں۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَ أَهْلِيكُمْ نَارًا ( التحريم : 7 ) کہ اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ۔اس زمانہ میں شیطان نے نت نئے حربوں سے اسلام پر ایک بھر پور حملہ کیا ہے۔ایک پرکشش حملہ دنیا کی نظر میں جن میں سے سر فہرست بے پردگی کا بڑھنا ہے۔پر وہ ایک اسلامی حکم ہے عورت کے لئے جس کا ذکر قرآن میں موجود ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ کا حکم دیا۔ازواج مطہرات اور صحابیات نے اس پر عمل کیا۔پردہ کی کیا شکل ہو میں سمجھتی ہوں خود انسان کا ضمیر ہی اگر وہ دھو کہ نہیں دے رہا تو فیصلہ کر سکتا ہے کہ میں ٹھیک پردہ کر رہی ہوں یا نہیں لیکن اسلام کا کوئی حکم نہیں کہ پردہ نہ کرو۔صرف مغربیت کی آزادی کے زیر اثر ایک طبقہ پردہ کو ضروری نہیں سمجھ رہا اور گزشتہ چند سالوں سے ان کی تعداد بڑھی ہے۔آپ کا فرض ہے کہ بہنوں کو سمجھا ئیں۔قرآن کے حوالہ سے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی روشنی میں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی تحریرات اور نصائح کی روشنی میں۔حضرت خلیفۃ اصبح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی 1972 ء کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر آپ کو متنبہ کیا تھا ایسی خواتین اور لڑکیاں یقیناً احمدیت کے نام پر ایک دھبہ ہیں۔کاش انہیں سمجھ آ جائے یقیناً ان کا یہ فعل علم دین اور قرآن سے ناواقفیت کی وجہ سے ہے۔پس بچائیں اپنے آپ کو ، اپنی اگلی نسل کو۔اس مادہ پرستی کی آگ سے جو آپ کے گھروں کے اردگرد بھڑک رہی ہے اور اس سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا ہر احمدی ماں باپ کا فرض ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے والی اور اپنی اولاد کی تربیت کرنے والی ہوں۔وَ آخِرُ دَعُونَا أَنِ الحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العَلَمين ( تاریخ لجنہ جلد چہارم صفحہ 604،591)