خطابات مریم (جلد دوم) — Page 175
خطابات مریم 175 خطابات اختتامی خطاب بر موقع سالانہ اجتماع لجنه مرکز یہ 1977ء آپ نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ جلسہ سالانہ و سالانہ اجتماع کا ایک مقصد جذبۂ اطاعت اور تنظیم پیدا کرنا بھی ہے۔1974ء سے غیر ملکی احمدی خواتین ہمارے اجتماعات میں بہت زیادہ آ رہی ہیں جن کی نظریں ہماری ایک ایک بات کو دیکھتی ہیں اس لئے ہمیں اپنی چھوٹی سے چھوٹی بات کی بھی اصلاح کرنے کی سخت ضرورت ہے۔نظم وضبط اور جذ بہ اطاعت کا تعلق اس دنیا کی پیدائش سے ہے تخلیق آدم کے وقت اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو آدم کی اطاعت کا حکم دیا۔یہ حکم آسمانوں پر تھا لیکن زمین پر جب بھی گمراہی پھیلی اللہ تعالیٰ نے ہدایت کے لئے اپنے پاک نبی بھیجے اور انسانوں کو ان کی اطاعت اور نظام سے وابستگی کا حکم دیا۔یہاں تک کہ آنحضور محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے اطاعت کا سب سے پہلا سبق نماز میں دیتے ہوئے فرمایا کہ امام کی ہر آواز اور حرکت کے ساتھ تمہاری حرکت ہونی چاہئے۔محترمہ صدر صاحبہ نے فرمایا کہ امام کے نمائندے امام کی جگہ امیر ہوتے ہیں اس لئے ان کی اطاعت بھی لازم ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اطاعت کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے چھوٹی چھوٹی بات میں بھی کبھی بڑوں اور کبھی چھوٹے بچوں کو سب پر امیر بنایا۔نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج غرضیکہ ہر اسلامی کام میں قوانین کی پابندی لازم ہے۔آپ نے فرمایا آپ کو خلیفہ وقت کی ہر آواز پر لبیک کہنا چاہئے اور اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کرنی چاہئے کہ وہ ہر تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔بچے اپنی ضروریات کم کر کے چندہ دیں۔آپ نے خاص طور پر وقف جدید ناصرات کے چندے کی ادائیگی کی طرف بچیوں کو توجہ دلائی۔آخر میں آپ نے فرمایا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ آپ میں باہمی تعاون کا جذبہ فروغ پائے اور آپ اپنے آپ کو جماعت احمدیہ کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید وجود بنا ئیں۔(الفضل24 نومبر 1977ء)