خطابات مریم (جلد دوم) — Page 140
خطابات مریم 140 خطابات پس وقف کی روح کو قائم رکھنا اپنی اولاد میں سے کم از کم ایک کو اسلام کی خاطر وقف کرنا ہر دیندار کا فرض ہے۔ہے۔بہنوں کو یہ بات کبھی بھولنی نہیں چاہئے کہ جماعت احمد یہ کوسب سے بڑا انعام اللہ تعالی نے خلافت کی صورت میں عطا فرمایا ہے اس انعام کی قدر کرنا ، اس کی بقا کے لئے دعائیں کرتے رہنا اس کے شانِ شایان قربانیاں دیتے رہنا۔اس کے استحکام کے لئے جد و جہد کرتے رہنا ہر احمدی کا فرض ہے اپنی اولادوں کے دلوں میں خلافت کا احترام ، خلافت سے وابستگی ، خلیفہ وقت کی اطاعت، یہ یقین پیدا کرنا کہ خلافت کے ساتھ ہی جماعت کی ترقی وابستہ ہے۔آپ کا فرض ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق عطا فرمائے اور ہم دنیا کو ایک پُر امن معاشرہ دے سکیں جس میں کوئی فساد نہ ہو۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی صحیح ادائیگی ہو۔بنی نوع انسان کی سچی خیر خواہی ہو دنیا کی بڑی بڑی قوموں کو اپنی دولت ، اپنی ایجا دوں، اپنی طاقت پر ناز ہے۔ہمیں اپنے خدا پر ناز ہے۔خدا کے پیار پر ناز ہے۔اپنی بے مائیگی اور غربت پر ناز ہے اور اپنے خدا کے ان وعدوں پر ناز ہے جو اس نے اپنے مسیح سے کئے ہیں جن کے متعلق ہمارے دل یقین سے پُر ہیں کہ زمین و آسمان ٹل سکتے ہیں لیکن خدا کے منہ سے نکلی ہوئی بات نہیں مل سکتی۔پس دعائیں کریں اور کرتی چلی جائیں کہ اللہ تعالیٰ نے مہدی موعود کے ذریعہ جو بشارتیں ہمیں دی ہیں وہ پوری ہوں اور ہماری کوئی کمزوری ان بشارتوں کے پورا ہونے میں روک نہ بنے۔ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف کر دے اور ہم اور ہماری نسلیں اس کی محبت کے حصول کیلئے قربانیاں دیتی چلی جائیں یہاں تک کہ ساری دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائے اور ساری دنیا کا ایک ہی کلمہ اور نعرہ ہو۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ (الفضل 10،9 /جنوری 1976ء)