خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 141 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 141

خطابات مریم 141 خطابات ہمارا جلسہ سالانہ خطاب جلسہ سالانہ 1976ء ایک مذہبی ، روحانی اور تربیتی جلسہ ہوتا ہے تا ہر جگہ سے احمدی مرکز سلسلہ میں جمع ہوں۔ان کی روحانیت ترقی کرے ان کا ایمان تازہ ہو۔تربیت میں جو نقائص واقع ہوں ان کی اصلاح ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق جماعت کی ترقی کو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں اس لئے ہماری بہنوں کو چاہئے کہ استقلال اور صبر کے ساتھ پورے پروگرام کو سنا جائے اور جلسہ کو میلہ کا رنگ نہ دیا جائے۔مجالس میں انسان بسا اوقات بُرا اثر بھی لے لیتا ہے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ایسے موقعہ پر استغفار کثرت سے پڑھنے کا ہے۔پس اپنی بہنوں اور بچیوں کو میری نصیحت ہے کہ ان تین دنوں کو ذکر الہی اور دعاؤں میں گزاریں۔اجتماعی طور پر دعاؤں میں بڑی برکت ہوتی ہے تقاریر اور نصائح کو اور آئندہ سال کے لئے جو لائحہ عمل بتایا جائے اسے توجہ سے سنیں اور پورا سال اس پر عمل کرنے کی کوشش میں لگی رہیں۔تین سال سے لجنہ اماءاللہ کا اجتماع منعقد نہیں کیا جا سکا۔تمام لجنات اما ء اللہ کی نمائندگان کو باہم مل کر ایک دوسرے سے تبادلہ خیالات کا موقعہ نہیں ملا تا ہم ہر جگہ بجنات اپنی تنظیم کو بہتر بنانے اور لجنہ اماء اللہ کی غرض و غایت کو پورا کرنے میں منہمک رہی ہیں لیکن با وجود عہد یداران لجنہ کی پوری کوشش اور جدو جہد کے بہنوں اور بچیوں کی تربیت میں قدرے نقائص نظر آ رہے ہیں۔انسان کی فطرت ہے کہ ایک چیز کا اثر لیتا ہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد اس کے نقوش مدھم پڑنے لگتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ بار بار ا سے نصیحت کی جائے اسی لئے قرآن مجید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بار بار نصیحت کرنے کا ارشاد ذکر کے الفاظ میں ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ ذاریات میں فرماتا ہے۔وَذَكِّرْفَاتُ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الذاريات : 56)