خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 132 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 132

خطابات مریم 132 خطابات ہوں گی اس سلسلہ میں مجھے یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیڑھ دو سال سے جماعت کی خواتین میں چادر کا فیشن چل پڑا ہے۔اگر تو چادر پردہ کی غرض سے لی جاتی ہے تو بہت اچھی اور مبارک بات ہے لیکن اگر برقع سے بچنے کیلئے چادر کو اختیار کیا گیا ہے تو وہ نفس کا ایک بہانہ ہے جو آہستہ آہستہ بے پردگی کی طرف ان کو لے جا رہا ہے۔اصل چیز پردہ ہے نہ کہ یہ نفع یا چادر۔پس خود اپنے نفسوں کا جائزہ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کیا آپ کا یہ اقدام صحیح ہے۔1972ء میں جب لجنہ اماء اللہ نے اپنا پچاس سالہ جشن منایا تھا تو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خصوصی طور پر تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا تھا:۔میں سوچ رہا ہوں اور دعائیں کر رہا ہوں کہ جو پندرہ بیس یا سو دو سو ایسے خاندان ہیں جو اسلامی احکام کی پابندی نہیں کرتے خواہ کوئی ہو ، بڑا ہو یا چھوٹا۔اُن کو جماعت سے خارج کر دیا جائے لیکن اس کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے۔انسان اللہ تعالیٰ ہی سے ہدایت طلب کرتا ہے اس کے لئے بڑے غور وفکر کی ضرورت ہے ہو سکتا ہے ہم ایسے خاندان کے اخراج کا فیصلہ کریں جن کو بغیر اخراج کے سنبھالا جا سکتا ہو۔ہماری پہلی کوشش تو سنبھالنے کی ہونی چاہئے اور اصلاح کرنے کی ہونی چاہئے۔کسی کے ساتھ ہماری کوئی دشمنی ہے نہ کسی کے خلاف غصہ ہے پہلے ان کی اصلاح کی کوشش کرنا ہمارا فرض ہے۔پس آج میں نے ہنسی ہنسی میں آپ کو متنبہہ کر دیا ہے تا کہ کل آپ کو یہ شکایت نہ ہو کہ آپ ہمیں کہتے ، تو ہم اپنی اصلاح کر لیتیں۔تم پردہ کرو اور اس کے لئے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ برقعہ پہنو کیونکہ قرآن کریم نے برقعہ پہنے کا حکم نہیں دیا لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ پردہ کرو۔تم جو زینت اپنے باپ اور خسر کے سامنے ظاہر کر سکتی ہو وہ غیر مرد کے سامنے ظاہر نہ کر ولوگوں نے ایک عجیب احمقانہ مسئلہ بنالیا ہے کہ چہرہ کا پردہ ہے یا نہیں، قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ جو زینت تم اپنے محرم کے سامنے ظاہر کرتی ہو وہ غیر محرم کے سامنے ظاہر نہ کرو۔۔۔اب کونسی جوان عورت ہے جو اپنے باپ اور خسر کے سامنے بے حیائی سے بیٹھ جاتی ہے؟ تم اپنے باپ اور خسر کے سامنے کیا ظاہر کرتی ہو؟ ظاہر ہے تم ان کے سامنے اپنا چہرہ ہی ننگا رکھتی ہو۔پس اگر