خطابات مریم (جلد دوم) — Page 961
خطابات مریم 961 زریں نصائح افتتاح پندرھویں آل پاکستان تھلیٹکس وٹورنامنٹ۔منعقدہ 13-14-15 جنوری 1996ء یہ میری خوش قسمتی ہے کہ آپ کے پندرھویں سالا نہ ٹورنامنٹ کے افتتاح کی سعادت مجھے حاصل ہوئی۔پیاری بچیو! ہر کام کا ایک مقصد ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔لِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُو الخَيرَاث ہر انسان کا ایک مطمح نظر ہوتا ہے۔بہت سارے مقاصد ہوتے ہیں جن کو حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔لیکن سب سے اعلیٰ مقصد یہ ہے کہ تم نے نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے۔جتنا بڑا مقصد بیان کیا گیا ہے اتنی ہی کوشش کی ضرورت ہے۔ہم کو چاہئے کہ اس کھیل کے میدان میں بھی اس کو یاد رکھیں۔ہمارا مقصد صرف کھیل جیتنا نہیں ہونا چاہئے بلکہ تمام اعلیٰ اخلاق تمام نیکیاں ان میں ہم نے آگے بڑھنا ہے۔تم سے زیادہ اعلیٰ اخلاق والا اور کوئی نہ ہو۔دیکھنے والے دیکھیں کہ یہ احمدی ہیں کھیل کے میدان میں کھیل کے ساتھ ساتھ تمام نیکیاں تمام اعلیٰ اخلاق کی باتیں آپ میں پیدا ہوں۔ہر پہلو میں خواہ وہ تعلیمی ہو ، معاشرتی پہلو ہو یا اخلاقی پہلو ہو اس میں آگے رہنا ہے۔آج کی بارش نے بھی دکھا دیا ہے کہ آپ جس مقصد کے لئے آئی ہیں کس قدر مخلص ہیں تو یاد رکھیں کہ دنیا میں آپ کا کردار ایک نمونہ ہو۔بعض بچیاں نماز سے غافل ہوتی ہیں اور اس کی طرف توجہ نہیں دیتیں۔سفر میں ہوں یا جہاں بھی ہوں نما ز ا ولین فرض ہے اس پر خصوصی توجہ دیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سب لڑکیاں اس نصیحت کو یا درکھیں۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1996ء) ☆