خطابات مریم (جلد دوم) — Page 960
خطابات مریم 960 افتتاح چودھویں آل پاکستان زریں نصائح تھلیٹکس 1995ء 22 جنوری 1995ء کو لجنہ اماءاللہ پاکستان کی چودھویں سالانہ کھیلوں کا افتتاح کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :۔کھیلوں کے میدان کے علاوہ اور بھی میدان ہیں جن میں آپ کو آگے نکلنا ہے ہر نیکی میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع کے خطابات سنیں اور غور کریں کہ آ کہاں تک ان پر عمل پیرا ہیں۔آپ کا وجود ایک خوشبو کی طرح ہونا چاہئے دوسروں کی استاد بنیں ان کی نقل کرنے والی نہ ہوں ہر نیکی کے کام میں آگے بڑھیں۔ہراچھے کام کی اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے۔سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 95-1994ء)