خطابات مریم (جلد دوم) — Page 903
خطابات مریم 903 زریں نصائح صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا مجالس عاملہ اسلام آباد ضلع راولپنڈی سے خطاب لجنہ اماءاللہ راولپنڈی ، اسلام آباد اور ضلع راولپنڈی کی مجالس عاملہ سے حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے 15 اگست 1982 ء دو پہر مسجد نور را ولپنڈی میں خطاب فرمایا۔آپ نے فرمایا کہ عہدیدار صدر ہو یا سیکرٹری مرکز کے منظور کئے گئے ہوتے ہیں۔معروف کاموں میں اُن کی اطاعت ضروری ہے ان کی اطاعت مرکز کی اطاعت ہے۔آپ نے فرمایا کہ کام ٹیم ورک کے تحت ہونا چاہئے۔آپ نے فرمایا اکیلی صدر اورا کیلی سیکرٹری کچھ بھی نہیں کر سکتیں جب تک سب عہدیدارا اپنی ذمہ داریاں محسوس نہ کریں۔مشترکہ تعاون اور باہمی پیار و محبت سے اسلام اور احمدیت کی ترقی و بہبود کے لئے لجنہ کی تنظیم کے تحت کام کریں۔آپ نے اچھے عہدیدار کی خصوصیت بتاتے ہوئے تلقین فرمائی کہ خود ہی کام کرتے جانا کوئی خوبی نہیں۔کام دوسرے عہدیداروں کو بھی سکھائیں نئی نسل کی جوان بچیوں کو جنہوں نے آگے چل کر عظیم ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں کام سکھائیں تا کہ اچھی عہد یدار جب بوڑھی ہو یا اُس شہر سے تبدیل ہو جائے تو کام میں تعطل پیدا نہ ہو بلکہ زیر تربیت اُس کام کو سنبھالنے کے قابل ہو جائے۔آپ نے عہدیداروں پر زور دیا کہ تعلیم القرآن کا جس قدر کام وہ کر سکتی ہیں ہر حلقہ میں پوری ذمہ داری سے کریں کیونکہ یہی اصل چیز ہے آپ نے فرمایا لجنہ کے مختلف کاموں کی مصروفیت کے باوجود وہ اب تک سینکڑوں لڑکیوں کو قرآن کریم اور ترجمہ پڑھا چکی ہیں۔اصلاح وارشاد کی سیکرٹریوں کو فرمایا کہ وہ اپنا علم وسیع کریں تا کہ بنیادی اختلافی مسائل ممبرات کو سمجھا سکیں۔خود بھی تبلیغ کریں اور ممبرات کو بھی تبلیغ کے لئے تیار کریں اور اس کے لئے