خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 805 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 805

خطابات مریم 805 پیغامات پیغام برائے رسالہ لجنہ اماءاللہ جرمنی 1989ء پیاری بہنو ! بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آپ کی لجنہ باقاعدگی سے ایک رسالہ جاری کر رہی ہے۔خدا کرے با قاعدگی سے رسالہ جاری رہے بہنیں دلچسپی لیں مالی لحاظ سے بھی اور قلمی لحاظ سے بھی۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کو سلطان القلم کا خطاب دیا ہے اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس زمانہ کا جہاد قلمی جہاد ہوگا۔دلوں کو دلائل سے فتح کیا جائے گا۔اس لئے ہمارا بھی فرض ہے کہ دین کی اشاعت میں قلم کو استعمال کریں۔اس کے ذریعہ اسلام کی صداقت اور حقانیت کو دنیا کے سامنے ثابت کریں۔اسلام کی فضیلت کو دوسرے مذاہب پر ثابت کریں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ حسنہ کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔دنیا کے نعروں سے آپ کا جو حسن پوشیدہ ہے وہ ظاہر کریں۔ان اعتراضات کا جواب دیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر عیسائی مشرکین کرتے رہتے ہیں۔ان کا ایک بہت بڑا اعتراض اسلام پر یہ بھی ہے کہ اسلام نے عورت کو آزادی نہیں دی دوسرے مذاہب کے مقابلہ میں کم مقام عطا کیا ہے۔آپ نے قرآن مجید احادیث کے حوالوں سے ثابت کرنا ہے کہ چودہ سو سال قبل جو مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو دیا تھا۔اس تک تو آج کی ترقی یافتہ قو میں بھی نہیں پہنچیں۔پھر اس رسالہ کے ذریعہ سے آپ نے ان معاشرتی برائیوں کی طرف بھی احمدی خواتین کو توجہ دلانی ہے جن میں آج کی دنیا گرفتار ہے اور ہوشیار کرنا ہے کہ وہ ان سے خود بھی بچیں اور اپنی اولا دکو بھی بچا ئیں۔یہ اہم فریضہ آپ نے اپنے رسالہ سے ادا کرنا ہے کہ اس دنیا میں رہتے ہوئے انہوں نے ایسا معاشرہ پیدا کرنا