خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 806 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 806

خطابات مریم 806 پیغامات ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معاشرہ تھا۔پھر وہاں رہنے والی خواتین کا فرض ہے کہ ایک بہن بھی ایسی نہ ہو جواپنے رسالہ کی خریدار نہ ہو۔کوئی احمدی گھرانہ ایسا نہ ہو جس میں یہ رسالہ نہ آئے خود پڑھیں بچوں کو پڑھا ئیں اور ملنے جلنے والی خواتین کو پڑھا کر اسے ذریعہ تبلیغ بنا ئیں۔یہ بھی یا درکھیں اگر آپ کا نمونہ ایسا نہ ہو جس کی تعلیم آپ رسالہ میں دیں گی تو آپ کی تبلیغ کا اثر بھی نہیں ہوگا۔پس مبارک ہو آپ کو اور آپ کی لجنہ کو کہ اپنی ترقی کی منزل کی طرف ایک اور قدم اٹھارہی ہے۔میری دعا ہے کہ یہ قدم بہت مبارک ہو۔آپ کا رسالہ اپنی پوری شان سے نکلتا رہے اور اس مقصد کو پورا کرتی رہیں جو اس رسالہ کے شائع کرنے کا ہے۔مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ لجنہ نے جرمنی زبان میں بھی ایک شمارہ نکالا ہے۔یہ بھی ایک ضروری قدم ہے جو آپ کی لجنہ نے اُٹھایا ہے کیونکہ نو مسلم جرمن خواتین کی اسلامی رنگ میں تربیت کے لئے ضروری تھا کہ ان کے لئے لٹریچر شائع کیا جائے جو ان کی زبان میں ہو اور جسے وہ پڑھیں اور پھر اس پر عمل کریں۔آپ سب سے امید رکھتی ہوں کہ آپ پورا تعاون رسالہ کی مدیرہ کے ساتھ کریں گی اور رسالہ خریدنے میں بھی تعاون کریں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔کفرستان کے گڑھ میں اسلام کا جھنڈا بلند کرنے کی توفیق دے اور نئی صدی میں آپ کے قدم تیز سے تیز تر ہوتے چلے جائیں۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ