خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 804 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 804

خطابات مریم 804 پیغامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے یہ وعدہ بھی فرمایا کہ نَصَرْتُكَ مِنْ لَّدُنّی ( تذکرہ صفحہ 84) یعنی میں اپنی طرف سے تجھے مدد دونگا۔چنانچہ پوری ایک صدی اس نصرت البہی کو دوستوں نے بھی دیکھا اور دشمنوں نے بھی اور کسی میں یہ جرأت نہیں ہوئی کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ نصرت کا دروازہ بند کر سکے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو زندگی کی شریک سفر عطا فرمائی ان کا نام بھی نصرت تھا یہ رسالہ جو اُن کے نام پر جاری کیا گیا ہے اس میں آپ کی سیرت اور اخلاق کا تذکرہ بھی ہونا چاہئے اور ان ذمہ داریوں کا بھی جو دوسری صدی میں آپ نے ادا کرنی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو ان ذمہ داریوں کے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ