خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 518 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 518

خطابات مریم 518 خطابات اللہ تعالیٰ نے حضرت مہدی علیہ السلام کو اسی لئے مبعوث فرمایا کہ ہماری ہدایت کے ذرائع قرآن ، سنت رسول اللہ ﷺ اور احادیث نبی ﷺ ہیں۔جس بات کا ثبوت ان تین ذرائع سے نہ ملے وہی بدعت ہے اور ہمارے لیے حرام ہے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ غیر احمد یوں سے ملنے جلنے کے نتیجہ میں وہ بہنیں جنھیں خود اپنے عقائد کا صحیح علم نہیں ان کی نقل کرنے لگتی ہیں۔کئی شہروں اور دیہات سے ایسی شکایات موصول ہوتی ہیں کہ وہ قرآن خوانی۔فاتحہ خوانی اور ނ قل کی مجالس میں شرکت کرتی ہیں۔اور بعض نے خود بھی کیں۔اور کروائیں۔جہاں شکایت مل جائے وہاں تو ان کو سمجھا دیا جاتا ہے لیکن جہاں کا علم ہی نہ ہو سکے وہاں مجبوری ہے۔عبہ تعلیم اور تربیت کی سیکرٹریان کو چاہیے کہ اس طرف بہت توجہ دیں۔شعبہ تعلیم کا کام ہے کہ ہر مسئلہ کو کھول کر ان کو سمجھا ئیں تا ان کو علم ہو کیا غلط ہے کیا صحیح ہے۔لجنہ مرکزیہ نے میری ایک تقریر کتا بچہ کی صورت میں شائع کروائی ہے۔جن صدروں کو خود بھی علم نہ ہو وہ اسے خود پڑھیں اور بہنوں کو بتائیں اور شعبہ تربیت کا کام ہے کہ نگرانی رکھیں ایک ایک احمدی گھرانے کی۔بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اگر اس سے آنکھیں بند کی گئیں تو ڈر ہے کہ جماعت میں بدرسومات جاری نہ ہو جائیں۔اس سال حضرت خلیفتہ اسیح لرابع یدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے کئی خطبات میں اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ بے شک حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دشمن کو اللہ تعالیٰ نے غرق کیا۔آپ کو فتح عطاء فرمائی لیکن آپ کی قوم کے کچھ لوگ جب آپ کچھ دن کے لیے اپنی قوم سے الگ ہو کر عبادت کے لئے گئے تو بگڑ بھی گئے۔اور شرک اختیار کر لیا۔حضور نے بُرائیوں کو دور کرنے اور آئندہ نسل کی تربیت کے طریقے بھی بیان فرمائے جن میں سر فہرست اپنی نئی نسل کو نماز پر قائم کرنا ہے۔اس سال جلسہ سالانہ برطانیہ کے پہلے دن خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے جماعت کو توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ جماعت احمدیہ کی تاریخ کے سو سال عنقریب پورے ہونے کو ہیں۔جوں جوں اگلی صدی قریب آتی جارہی ہے میں جماعت کو مختلف رنگ میں تربیتی امور کی طرف متوجہ کر رہا ہوں ان میں سے سب سے اہم اور جسکی طرف میں جماعت احمد یہ عالمگیر کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں وہ نماز با جماعت کے قیام سے متعلق ہے۔نماز عبادتوں کی روح اور ان کی