خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 519 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 519

خطابات مریم 519 خطابات پیدائش کا مقصد ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ مجھے یہ دیکھ کر تکلیف پہنچتی ہے کہ ہم ابھی تک نماز کے سلسلہ میں اپنی آئندہ نسلوں کی ذمہ داری ادا نہیں کر سکے۔یہی وہ امر ہے جو پہلی صدی کے آخر پر میرے لئے سب سے زیادہ فکر کا موجب بن رہا ہے۔جماعت احمدیہ کے قیام کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا اگر جماعت اگلی صدی میں اس حال میں داخل ہو کہ ہماری اگلی نسلیں نماز سے غافل ہوں۔اس میں کوئی شک نہیں۔کہ جماعت کے اخلاص کا عمومی معیار اس ابتلاء کے باوجود اس دور میں بہت بلند ہوا ہے لیکن یہ اخلاص اپنی ذات میں محفوظ نہیں اگر اس کو نماز اور عبادت کے برتنوں میں محفوظ نہ کیا جائے۔حضور نے اس مقصد کے حصول کے لیے دعا کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ یہ عظیم الشان کام دعا کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا۔آپ اپنی نسلوں کو کبھی نمازوں پر قائم نہیں کر سکیں گے۔جب تک آپ ان کے لیے در دمحسوس نہیں کرینگے۔بس انہیں اس طرح نمازوں کی طرف متوجہ کریں کہ وہ رفتہ رفتہ آگے بڑھیں۔آپ بھی اپنے پروگراموں میں سر فہرست نماز کے قیام کو رکھیں۔تعلیم وتربیت اور ناصرات کے شعبہ جات کو خصوصاً اس مقصد کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نیتوں کی صفائی پر بہت زور دیا ہے۔کیونکہ اعمال کے نتیجے نیتوں کی صفائی پر منحص ہیں۔لڑائی جھگڑے اور فسادسب نیتوں کی برائی کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔اگلی صدی صرف جشن منانے کے لیے نہیں ہے بلکہ بہت بھاری ذمہ داریاں اپنے ساتھ لا رہی ہے۔ہر گھر ایک مدرسہ بن جانا چاہیے۔دینی تعلیم و تربیت کا۔قرآن مجید ناظرہ اور ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دیں اجتماع جلسے بند ہونے کی وجہ سے بھی بہت سی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔عہد یداروں کا کام ہے کہ وہ اپنی ہر عہدہ دار بلکہ ہر ممبر تک یہ باتیں پہنچا ئیں اور پھر نگرانی کریں اور صحیح رپورٹ بھی دیں۔شعبه تجني کئی سالوں سے لجنہ مرکز یہ اس بات پر زور دے رہی ہے کہ تمام لبنات کے مکمل اعداد و شمار لجنہ مرکزیہ کے پاس ہونے چاہیے۔یہ سہ ماہی کا گوشوارہ ضلعی لجنات کو بھجوایا گیا۔ضلعی صدروں