خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 28 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 28

خطابات مریم 28 سیده منصورہ بیگم نوراللہ مرقدها شاندار زندگی۔شاندار موت تحریرات اللہ تعالیٰ کی بشارات اللہ تعالیٰ نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو جب دوسری شادی کی بشارت دی تو بتایا کہ آپ کے ذریعہ ایک نئے خاندان کی بنیاد ڈالی جائے گی اس پیشگوئی میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا۔تیرا گھر برکت سے بھرے گا اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا تیری نسل بہت ہوگی اور میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا“۔(اشتہار 20 رفروری 1882ء) انہیں خواتین مبارکہ میں سے ایک سیدہ منصورہ بیگم بھی تھیں جو 27 /ستمبر 1911ء کو پیدا ہوئیں اور اس فانی دنیا میں اپنے فرائض احسن طور پر ادا کر کے 4،3 / دسمبر 1981ء کی درمیانی شب ساڑھے آٹھ بجے اپنے مولیٰ کے حضور حاضر ہوگئیں۔انا للہ وانا اليه راجعون آپ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اور حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم نور اللہ مرقدہا کی پہلی نواسی اور حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی پہلی دختر تھیں۔آپ کا نام قدرت ثانیہ کے پہلے مظہر حضرت مولوی نورالدین صاحب نے رکھا تھا۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ حضرت اقدس کی مبشر اولاد میں سے تھیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔تنشَاءُ فی الحلیة“ وہ زیورات میں نشو و نما پائے گی۔(حقیقۃ الوحی ) اسی طرح آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا:۔مینوں کوئی نہیں کہہ سکدا کہ ایسی آئی اے جنہیں مصیبت پائی‘ ( الحکم جلد 7 نمبر 21)