خطابات مریم (جلد دوم) — Page 427
خطابات مریم 427 خطابات بس ٹھیک ہے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھ کر اپنے نفسوں کا جائزہ لیں۔نئے سال میں آپ کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ آپ اپنے نقائص کو دور کریں جو بہنیں جھگڑوں کی وجہ سے حاضر نہیں ہوتیں اُنہیں سمجھنے کی پوری کوشش کریں۔احمدیت کی ترقی اور رضائے الہی کے حصول کے لئے نہایت ضروری ہے کہ ہم اپنے جھگڑوں کو بھول کر متحد ہو کر کام کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا اصل مقصد ہی احیائے اسلام ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 85-1984ء)