خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 428 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 428

خطابات مریم 428 خطابات افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ( منعقدہ 1985ء) سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارا چوبیسواں سالانہ اجتماع ایک سال کے وقفہ سے شروع ہو رہا ہے میں سب آنے والی بہنوں کو اپنی طرف سے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے اور ربوہ کی رہنے والی مستورات کی طرف سے اھلا و سهلا و مرحبا کہتی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اس سہ روزہ قیام کو مبارک کرے اور آپ یہاں سے ایمان، علم اور عزم کے موتیوں سے جھولیاں بھر کر جائیں۔اپنی تقریر سے قبل تمام خواتین اور بچیوں کو اس طرف توجہ دلاتی ہوں کہ وہ اپنے وقت کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں، بے فائدہ نہ پھریں، آپس میں ملنے ملانے، باتیں کرنے ، کھانے پینے کے لئے بہت وقت ہے اجتماع کے پروگرام کو توجہ سے سنیں۔نمائندگان اور عہدیداران تمام باتوں کو جو آگے اپنی لجنہ میں اُنہوں نے پہنچانی ہیں نوٹ کر لیں۔اگر وہ جا کر نہ آنے والی بہنوں تک یہاں کی کارروائی نہیں پہنچا تیں تو ان کی نمائندگی کا کوئی فائدہ نہیں۔یہ اجتماع ایک سال کے وقفہ سے ہو رہا ہے 1983 ء کے اجتماع میں 482 مجالس کی طرف سے 4265 خواتین نے اجتماع میں شرکت کی تھی جن میں سے 1035 نمائندگان تھیں۔ربوہ کی تعداد اس کے علاوہ تھی۔اس سال 520 مجالس کی طرف سے 851 نمائندگان نے شرکت کی اور کل تعداد بیرون از ربوہ آنے والیوں کی 3244 ہے گویا مجالس کی تعداد میں اضافہ ہے لیکن نمائندگان کی تعداد میں کچھ کمی ہے۔ناصرات کی تعداد 1983ء میں 241 مجالس کی طرف سے بیرون از ربوہ 1029 تھی اور اس سال 110 مجالس کی طرف سے 760 ناصرات نے شرکت کی ہے۔لجنہ