خطابات مریم (جلد دوم) — Page 951
خطابات مریم 951 زریں نصائح دورہ راولپنڈی، اسلام آباد 1- دورہ راولپنڈی (27 فروری 1989ء) حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکز یہ اور مکرمہ صاحبزادی امتہ المتین صاحبہ 26 فروری کو راولپنڈی کے دورہ پر تشریف لے گئیں۔27 فروری 1989 ء کو بیت الحمد مری روڈ میں حضرت سیده مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ مرکزیہ کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی لجنہ کی صدر کا انتخاب عمل میں آیا کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا عہد نامہ کے بعد تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا کہ احمدیت کے قیام پر ایک صدی پوری ہو رہی ہے بہت سی مبارک ہستیاں ہم سے جدا ہو چکی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو جشن تشکر منانے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نے مسیح موعود کا زمانہ پایا اور آپ کے خلفاء کا زمانہ پایا لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ احمدیت کیوں قبول کی ہے؟ فرمایا کہ مذہب کی کوئی غرض ہوتی ہے سچائی کو قبول کرنے کے لیے اس کے نتائج کو دیکھنا ہوتا ہے۔پھر آپ نے حضرت مسیح موعود کے وہ ارشادات بیان فرمائے جس میں آپ نے احمدیت کی غرض بیان فرمائی اور فرمایا تھا کہ مذہب کی جڑ خدا شناسی۔اس کی شاخیں اعمال صالحہ۔اس کے پھول اخلاق فاضلہ اس کا پھل ذات روحانیہ اور نہایت عمیق محبت ہے جو خدا اور اس کے بندے کے درمیان پائی جاتی ہے۔فرمایا کہ نجات کا راستہ صرف ہمارے مذہب کے لیے کھلا ہے لیکن آپ کو اپنے اندر روحانی تبدیلی پیدا کرنی ہوگی اور اپنے فکس کی اصلاح کرنی ہوگی۔2- دوره اسلام آباد 28 فروری کو حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجند مرکز یہ اسلام آبا دتشریف لے گئیں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔جماعت احمدیہ کی پہلی صدی