خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 950 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 950

خطابات مریم 950 زریں نصائح افتتاح آٹھویں آل پاکستان لجنہ اتھلیٹکس ٹورنامنٹ منعقدہ 15-16 فروری1989ء آپ نے تشہد وتعوذ اور تسمیہ کے بعد حاضرات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔ذہنی جلا اور اچھی سوچ کے لئے اچھی صحت کا ہونا ضروری ہے۔اسی لیے لجنہ مرکزیہ کے شعبہ صحت جسمانی نے کھیلوں کا انتظام کیا ہے۔آپ نے فرمایا ان دو دنوں میں ہی نہیں بلکہ سارا سال آپ کوشش کرتے ہوئے کھیل جاری رکھیں۔آپ نے فرمایا انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے اسی لیے زندگی کی ہر دوڑ میں تعلیم حاصل کرنے اور دعاؤں میں ہر بچی کو آگے آنے کی کوشش کرنی چاہئے نیز آپ نے دیانت داری کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا دیانتداری کو اپنا شعار بنا ئیں اگر کھیل کے میدان میں آپ بد دیانتی کریں گی تو زندگی کی دوڑ میں آگے نہیں بڑھ سکیں گی۔کھلاڑی اپنی منتظمات کی اطاعت کریں۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان )