خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 946 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 946

خطابات مریم 946 زریں نصائح افتتاح ساتویں آل پاکستان لجنہ اتھلیٹکس وٹورنا منٹ منعقدہ 6 فروری 1988ء تشہد تعوذ اور تسمیہ کے بعد لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے ساتویں آل پاکستان ٹورنامنٹ کا افتتاح فرماتے ہوئے ممبرات سے خطاب کیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس سال کھیلوں کے انعقاد کا موقع فراہم فرمایا۔قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا الإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ کہ اے انسان! تو سخت محنت کر کے اپنے رب کی طرف جانے والا ہے پھر اس سے ملنے والا ہے۔تمام کا وشوں سے اللہ تعالیٰ سے ملنے کے لئے آپ نے محنت کرنی ہے۔یہ تمام کاوشیں اس لیے ہیں کہ انسان کا اللہ تعالیٰ تعالیٰ سے تعلق پیدا ہو۔کھیل کا میدان ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم نے آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے نہ صرف کھیل کے میدان بلکہ ہر میدان میں چاہے وہ تعلیم ہو آگے بڑھیں۔کھیل کا میدان یہ سبق دیتا ہے کہ محنت سے گھبرانا نہیں بلکہ آگے سے آگے بڑھنا ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ آج کھیل میں کسی قسم کی بدنظمی نہیں ہوگی اطاعت کے جذ بہ کو شعار بناتے ہوئے کسی شکایت کا موقع نہ دیں گی جو جز کا فیصلہ ہوگا وہ آخری فیصلہ ہوگا میرے کان تک شکایت نہ پہنچے۔محترمہ سیدہ صدر صاحبہ نے اس بات کا اظہار فرمایا کہ بعض لجنات سے ناصرات ان کھیلوں میں شامل ہو جاتی ہیں آپ نے فرمایا کہ جن صدروں نے اگر کوئی ناصرات بھیجنی ہے تو بجائے اس کے کہ ہم لڑکیوں کا چناؤ کریں بلکہ وہ خود منتخب کر کے بہترین لڑکیاں بھجوایا کریں آئندہ ناصرات کے لیے کھیلوں کے پروگرام کے بارہ میں بھی توجہ کر رہے ہیں اگر ناصرات آئی ہیں تو وہ کھیلیں دیکھیں Enjoy کریں لیکن شامل نہیں ہوسکتیں۔میری دعا ہے کہ کھیلوں کا دو روزہ اجتماع کامیاب ہوا اور جس نے صحیح کھیل کی ہے وہ اس (از سالانہ رپورٹ لجنہ مرکز یہ 1988ء) کا پھل پائے۔آمین