خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 888 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 888

خطابات مریم 888 زریں نصائح لجنہ اماءاللہ راولپنڈی کی پہلی چودہ روزہ تربیتی کلاس پر اختتامی خطاب 30 / اگست کو مسجد نور راولپنڈی میں لجنہ اماءاللہ راولپنڈی کی پہلی چودہ روزہ تربیتی کلاس خدا تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔آپ نے اپنے خطاب میں اسناد لینے والی ممبرات کو مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے اس چودہ روزہ تربیتی کلاس میں جو کچھ سیکھا ہے اس کو بھلائے نہیں اس کو دہرا ئیں اور ذہن نشین کریں بلکہ جن کو نہیں آتا اُن کو بھی سکھائیں اور بتائیں کیونکہ مومن کی صفت مِمَّا رَزَقْنهُمُ يُنفِقُونَ ہے جو علم خدا تعالیٰ نے آپ کو دیا ہے جو عقل و سمجھ دی جو خوبی اور صلاحیت دی اس سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا ئیں۔آپ نے مزید فرمایا کہ تربیتی کلاس میں جو تقاریر ہوئیں وہ صرف بہت اچھی کہہ کر سننے کیلئے نہیں بلکہ عمل کرنے کیلئے تھیں۔آپ نے طالبات پر قرآنی علوم حاصل کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے فرمایا کہ جو لفظی ترجمہ قرآن کریم کا آپ نے پڑھا ہے اس کی مدد سے اپنے طور پر روزانہ چند آیات ترجمہ سے پڑھنے کا اس میں اضافہ کریں کیونکہ آپ نے دنیا کو قرآن کریم پڑھانا اور عمل کرانا ہے۔اگر خود ترجمہ نہ آتا ہوگا تو کیسے عمل کریں اور کرائیں گی۔آپ نے ممبرات لجنہ پر زور دیا کہ وہ تقویٰ کی زندگی گزاریں کیونکہ ہر نیکی کی جڑ اور اصل تقویٰ ہے۔آپ نے فرمایا تقویٰ ایمان کی اعلیٰ معراج نہیں بلکہ نیکی کی طرف یہ تو پہلا قدم ہے۔آپ نے موجودہ نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی زور دیا کہ احمدیت کی خاطر قربانی کا جذ بہ و محبت نئی نسل کے دلوں میں آپ نے پیدا کرنا ہے۔آخر میں آپ نے کلاس کی تاریخی کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ یہ نہ۔