خطابات مریم (جلد دوم) — Page 883
خطابات مریم 883 زریں نصائح کر نہیں۔کسی دوسرے کے خلاف غلط پراپیگنڈا نہ ہو۔کسی کو دوسروں کی نظر سے اُتارنے کی کوشش نہ کی جائے۔جب ہماری منزل اور مقصد ایک ہے تو پھر کسی قسم کی وجہ مخالفت نہ ہونی چاہئے۔ہم سب کی عبادت، قربانیاں، زندگی ، موت اللہ تعالیٰ کی خاطر ہونی چاہئیں۔اس مقصد کو سامنے رکھیں تو آپس میں محبت ، خلوص اور اتحاد کا جذبہ پیدا ہوگا۔اس جذبہ کے ساتھ اپنی بہنوں اپنی بچیوں کی تربیت اور اصلاح میں کوشاں رہیں ان کو مغربیت کے اثر سے بچائیں۔اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے والیاں ہوں اور ہمارا معاشرہ پُر امن اور محبت کرنے والا معاشرہ ہو۔ہر ماں ہر عہدہ دار کو اپنی نسل کوخرابیوں سے بچانے کی فکر کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ تو فیق عطا فرمائے۔(رپورٹ لجنہ کراچی۔ماہ ستمبر 1978ء) ☆