خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 884 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 884

خطابات مریم 884 زریں نصائح تربیتی دورہ راولپنڈی 21 /اگست 1980ء کو مسجد نور راولپنڈی میں ایک تربیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے تشہد اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔”میری عزیر بہنو! جن جذبات کا اظہار آپ نے اپنے سپاسنامہ اور استقبالیہ نظم میں کیا ہے۔ان کے لئے میں تہہ دل سے ممنون ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزائے خیر دے اور ان تمام باتوں پر صحیح رنگ میں عمل کرنے کی توفیق دے۔آمین آپ نے اس امر پر اظہار افسوس کیا کہ حاضری کم ہے اس کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے اور یہ عہدیداروں اور ممبرات کے تعاون سے ہی تسلی بخش ہوسکتی ہے۔اس کے بعد آپ نے مومنوں کی ان دس خصوصیات کا ذکر تفصیلاً نہایت سادہ اور دلنشیں انداز میں بیان فرمایا جو قرآن مجید کی سورہ احزاب میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمائی ہیں۔آپ نے تلقین فرمائی کہ مومن کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی کا جائزہ ان کے مطابق لے اور جد و جہد کرے کہ اس کی زندگی قرآن مجید کی ان آیات کے عین مطابق ہو۔صرف زبان سے اقرار نہ کر رہا ہو بلکہ دل سے کامل فرمانبردار ہو۔مطمئن ہو کہ اس نے اپنا سب کچھ خدا کے راستہ میں قربان کر دیا۔دعا کا دامن تھامے رکھنا چاہئے کہ عسر میں یسر میں خوشی میں مصائب میں انسان کا ایمان متزلزل نہ ہو نیکی میں رغبت پیدا کریں کیونکہ نیکیاں بدیوں کو دور کر دیتی ہیں۔ذکر الہی کثرت سے کرنے والی بہنیں۔اپنے رُوح پرور خطاب کے آخر میں آپ نے درد بھرے انداز میں فرمایا۔خدا کرے یہ تمام صفات ہم میں پیدا ہوں تا ہم اس اجر عظیم کو حاصل کرنے والی ہوں جس کا وعدہ خدا نے فرمایا ہے اور یہ تسلسل کبھی نہ ٹوٹے۔آئندہ نسل کی تربیت اس رنگ میں کرنے کی توفیق ملے کہ وہ دین سے محبت کرنے والی ہو۔ہم اللہ کے ہوں اور اللہ ہمارا ہو۔آمین 25 اگست 1980 ء جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا۔حضرت سیدہ مدوحہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔چونکہ یہ سیرۃ النبی ﷺ کی محفل ہے اس لئے مجھے بھی اس عظیم الشان نبی جو کہ کامل انسان تھا