خطابات مریم (جلد دوم) — Page 807
خطابات مریم 807 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ماریشس 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وعلى عبده المسيح الموعود میری پیاری بہنو ممبرات لجنہ اماءاللہ ماریشس السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی سیکرٹری نے اطلاع دی ہے کہ 5 مارچ کو پورٹ لوئی (Portloy) کا دو اور مقامات کے ساتھ سالانہ اجتماع ہو رہا ہے اور اس موقع پر انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ میں آپ کو پیغام بھجوا ؤں۔میری بہنو! سالانہ اجتماع کی غرض یہی ہے کہ آپ سارے سال کے کاموں کا جائزہ لیں جو خامیاں کمزوریاں ان میں رہ گئی ہیں ان کو نوٹ کیا جائے اور آئندہ کام کرنے کا عزم کیا جائے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدی مستورات کو بھی مردوں کے ساتھ اس بات کی تاکید فرمائی ہے کہ وہ اسلام کا پیغام غیر مسلم عورتوں تک پہنچا ئیں اور تبلیغ اسلام کے جہاد میں پورے جوش اور اخلاص سے لگ جائیں کوئی ایک عورت بھی ایسی نہ ہو جو یہ فرض ادانہ کر رہی ہو۔اس کے لئے تجاویز سوچیں اور پروگرام بنا کر اس پر عمل کریں۔اس عظیم الشان جہاد کے لئے آپ کو پورے طور پر تیاری کرنی ہوگی جس طرح بغیر ہتھیاروں کے انسان لڑ نہیں سکتا اسی طرح روحانی جہاد میں سب سے پہلا ہتھیا رتو دعا ہے کہ ہر وقت دعا کریں اللہ تعالیٰ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرے اور آپ کو خدمت اور قربانی کا موقعہ ملے۔پھر وہ دلائل ہیں جو صداقت احمدیت جو حقیقی اسلام ہے کے آپ نے دنیا کے سامنے رکھنے ہیں۔اگر خود آپ کو صحیح علم نہ ہوگا تو آپ دوسروں کو کیسے قائل کر سکتی ہیں۔تیسری