خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 808 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 808

خطابات مریم 808 پیغامات چیز اپنا نمونہ ہے ایک طرف آپ قرآن مجید کی تعلیم کی برتری دنیا پر ثابت کرنا چاہتی ہیں دوسری طرف آپ کا اپنا عمل قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق نہیں اور آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے تو کس طرح آپ کی بات میں اثر پیدا ہو سکتا ہے۔پس دنیا کو بتائیے کہ سب سے اعلیٰ تعلیم قرآن مجید کی ہے جس کا نمونہ ہم پیش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ