خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 798 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 798

خطابات مریم 798 پیغامات پیغام بر موقع صد سالہ جشن تشکر 1989ء صد سالہ جشن تشکر کے ایمان افروز موقع پر میں تمام احمدی جماعت کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ پہلی صدی پوری کر کے دوسری صدی میں داخل ہو چکی ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے اپنے وعدوں کے مطابق ہمیں یہ خوشی دکھائی۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے تذکرۃ الشہا دتین میں فرمایا تھا۔”اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور بُرہان کی رو سے سب پر اُن کو غلبہ بخشے گا وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کر نے کا فکر رکھتا ہے نامراد رکھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے گی“۔(روحانی خزائن جلد 20 تذکرۃ الشہادتین صفحه 66) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے جب یہ اعلان فرمایا تھا صرف ہندوستان میں ایک مختصرسی جماعت تھی لیکن اب دنیا کے 117 ملکوں میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور دنیا کے کناروں تک آپ کا نام پہنچ چکا ہے۔آپ کی اور آپ کے مظاہر کی تربیت سے بڑے بڑے فدائی پیدا ہوئے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کی خاطر نہ جان کی پرواہ کی نہ عزت کی نہ مال کی اور نہ اولاد کی۔ان تمام مردوں اور عورتوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیاں احمدیت کے گھنے درخت کے لئے بطور کھاد کے تھیں۔یہ درخت پھولتا اور پھلتا رہے گا اور قومیں اس کے سایہ تلے پناہ لیں گی۔حضرت اقدس نے انجام آتھم صفحہ 64 “ میں فرمایا تھا:۔