خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 797 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 797

خطابات مریم 797 پیغامات كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بہت سی چھوٹی جماعتوں نے عام حالات کے خلاف بڑی جماعتوں پر غلبہ حاصل کیا ہے۔پس اس وعدہ الہی کے مطابق آپ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے اس وعدہ کا مستحق بنا ئیں۔جماعت کی خواہش بچوں کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ وہ آئندہ پڑنے والی ذمہ داریوں کو اُٹھانے کے لئے تیار ہوں۔یہی آپ کا سب سے بڑا فرض اور ذمہ داری ہے۔خود اسلام کے اصولوں پر عمل کریں اور اسلام کی شکل کو بگڑنے نہ دیں۔حضرت مصلح موعود جب 1924ء میں انگلستان ویمبلے کا نفرنس میں شرکت کے لئے تشریف لے گئے تو آپ نے وہاں سے ایک خط میں اس فکر کا اظہار فرمایا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یورپ اسلام کو تو قبول کر لے مگر اسلامی تمدن اپنانے سے انکار کر دے اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو اسلام کی بدلی ہوئی صورت پہلے یورپ میں پھر ساری دنیا میں قائم ہو جائے گی اور مسیحیت کی طرح اسلام بھی مسخ ہو جائیگا (خدانخواستہ) پس میری بہنو بہت بڑی ذمہ داری آپ پر ہے آپ ان ابتدائی لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنے وطن چھوڑ کر آسٹریلیا کی زمین کو اپنا گھر بنایا آپ کا فرض ہے کہ نہ عقائد کے لحاظ سے نہ تمدن کے لحاظ سے اسلام کی شکل کو بگڑنے دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی مددفرمائے۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ