خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 767 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 767

خطابات مریم 767 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنات اما ء اللہ بھارت 1987ء میری پیاری بہنو ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اس مختصر سے پیغام کے ساتھ آپ کے اجتماع میں شریک ہو رہی ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو جو قادیان کی مقدس سرزمین میں ہورہا ہے بہت بابرکت کرے۔آپ اجتماع میں شرکت کے لئے آئی ہیں تو غور کریں کہ اجتماع کی غرض و غایت کیا ہے اور آپ کی شمولیت اس مقصد کو پورا کرتی ہے یا نہیں۔سالانہ اجتماع کوئی میلہ ، تماشا، دعوت یا پارٹی نہیں ہے۔لجنہ اماء اللہ کا سالانہ اجتماع اس لئے منعقد کیا جاتا ہے کہ آپ سب مل کر سارے سال کے کاموں پر غور کریں جائزہ لیں کہ جس غرض سے حضرت مصلح موعود نے لجنہ قائم کی تھی کیا ہم اس غرض کو پورا کر رہی ہیں اور کیا ہر سال کام میں ترقی ہو رہی ہے یا نہیں اور اگر ہم اس معیار تک ابھی نہیں پہنچیں تو اس کو حاصل کر نے۔کے لئے ہم کیا کریں۔لجنہ اماء اللہ کا قیام 1922ء میں حضرت مصلح موعود نے اس غرض سے فرمایا تھا تا احمدی عورتیں بھی اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو احمدیت کے لئے مفید وجود بنا ئیں۔اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔دوسری بہنوں کو بیدار کریں اور اپنی اولاد کی اعلیٰ تربیت کریں۔وہ یہ سمجھیں کہ قومی ذمہ داریوں میں نصف ذمہ داری عورت کی ہے۔لجنہ اماءاللہ کی تنظیم ایک حصہ ہے احمد یہ جماعت کا۔ایک تقریر میں حضرت مصلح موعود نے جو خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں فرمائی تھی۔آپ نے کہا تھا کہ احمدیت کی عمارت کی چار دیواریں ہیں۔چاروں دیواروں میں سے ایک دیوار لجنہ اماءاللہ کی ہے۔ایک دیوار بھی کمزور ہو جائے تو عمارت کے گرنے کا ڈر ہو جاتا ہے۔پس عہدیداران لجنہ اماءاللہ کو خصوصاً اور نمبرات لجنہ اماءاللہ کو عموماً اپنی ذمہ داریوں کا پورا پورا احساس ہونا چاہئے کہ ہماری معمولی سی کوتاہی بھی ہماری ترقی کی رفتار میں روک بن سکتی