خطابات مریم (جلد دوم) — Page 766
خطابات مریم 766 پیغامات پیغام برائے دوسرا مرکزی سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ پیاری ناصرات الاحمدیہ ! بھارت 1987ء السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه گلشن احمد کی نھی منی کلیو! سدا مسکراتی رہو اور اللہ تعالیٰ تمہیں تو فیق عطا کرے کہ تم حقیقی معنوں میں ناصرات کہلانے کی مستحق بنو۔ناصرات الاحمدیہ یعنی احمدیت کی مدد کرنے والیاں۔کس لحاظ سے ؟ اعلیٰ اخلاق اور کردار کے لحاظ سے۔قربانیوں کے لحاظ سے۔جماعت میں نام کرنے کے لحاظ سے۔ذمہ داریوں کے ادا کرنے کے لحاظ سے۔جماعت کے کاموں میں حصہ لینے کے لحاظ سے۔پس ابھی سے ناصرات الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور جماعت احمدیہ کے کاموں میں حصہ لینے کی کوشش کریں۔اور جو کام اپنے ذمہ لیں اسے اس طرح پورا کریں جو پورا کرنے کا حق ہے۔اس عمر سے اگر جماعتی کاموں کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کریں گی تو جب بڑی ہوں گی جماعت کی اچھی کا رکن ثابت ہوں گی۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا کرے۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 23-9-87