خطابات مریم (جلد دوم) — Page 768
خطابات مریم 768 پیغامات ہے۔کہنے کو معمولی کمزوریاں ہوتی ہیں۔مثلاً آپس کے جھگڑے جو ہوتے تو ذاتی ہیں مگر ان کو ہوا دے کر جماعتی بنا لیا جاتا ہے اور اس کا نتیجہ جماعتی نقصان ہوتا ہے۔پس ہر عہدہ دار اور ہر ممبر لجنہ اپنی اصلاح کے لئے کوشش کرے اپنے اخلاق اور کردار اور نمونہ کو اعلیٰ ترین بنانے کی اور اپنی اصلاح کے بعد دوسروں کی اصلاح کے لئے کوشش کریں مگر ڈانٹ ڈپٹ سے نہیں پیار سے محبت سے نصیحت سے۔معاف کرنا سیکھیں۔ایک دوسرے سے تعاون کریں۔تعاون کے بغیر کوئی کامیابی آپ حاصل نہیں کر سکتیں۔اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں ان میں آئندہ ذمہ داریوں کے اُٹھانے کا جذبہ پیدا کریں۔ہر قسم کی بُرائی سے ان کو بچانے کی کوشش کریں اور ہر قسم کی نیکی ان میں پیدا کرنے کی کوشش کریں تا اگلی نسل ہم سے زیادہ قربانی دینے والی اور نمونہ ہو دنیا کے لئے اور اس کے لئے آپ نے خود اپنا نمونہ اچھا پیش کرنا ہے۔قادیان سے جو نور نکلا تھا آج دنیا کے کناروں تک پہنچ چکا ہے اس پیغام کو پہنچانے کا یوں تو ہر احمدی کا فرض ہے لیکن آپ جن کا براہِ راست اس مرکز سے تعلق ہے آپ پر دوہری ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ 23-9-87