خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 765 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 765

خطابات مریم 765 پیغامات پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ مغربی جرمنی 1987ء صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے پیغام کا خلاصہ درج ذیل ہے۔یہ پیغام سورۃ النصر پر مشتمل تھا۔جب لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہوں گے۔تو بہت خوف کا مقام ہے کہ وہ نئی نئی کمزوریاں لے کر آئیں گے۔وہ تمام مسلمانوں میں جڑ نہ پکڑ جائیں اور مسلمان عقیدہ میں کمزور نہ پڑ جا ئیں۔آخر میں آپ نے تحریر فرمایا :۔پس عورتوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے ان کا اپنا نمونہ درست نہ ہوگا تو ان کی بچیاں بھی ویسی ہی ہوں گی۔اسلامی اقدار کی حفاظت کرنی ہے اسلامی اخلاق کی حفاظت کرنی ہے۔پس دینی علم حاصل کریں۔قرآن کریم کا ترجمہ سیکھیں اور جائزہ لیتی رہیں کہ کیا آپ کا عمل قرآن کریم کے مطابق ہے۔آپ کے قول اور فعل میں فرق تو نہیں اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا کے لئے نمونہ بنائے۔آمین۔(از تاریخ لجنه جرمنی صفحه 160)