خطابات مریم (جلد دوم) — Page 739
خطابات مریم 739 پیغامات اول آؤں لیکن یہ آگے بڑھنا ایسا ہو کہ دوسرے سے حسد نہ ہو بلکہ اس کو بھی اپنے ساتھ گھسیٹنے اور آگے لے جانے کی کوشش ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو تو فیق دے کہ اپنے نصب العین کو حاصل کر سکیں۔اس کے لئے بہت سی بُرائیوں کو کوشش کر کے ، اپنا جائزہ لے کر آپ کو چھوڑ نا ہوگا۔جب تک بُرائیوں کو نہ چھوڑا جائے نیکیاں نہیں کر سکتا۔عدم تعاون ، نا اتفاقی ، غیبت، چغلی، بدظنی وغیرہ وہ بُرائیاں ہیں جو عموماً عورتوں میں پائی جاتی ہیں۔ہم نے تو بنیان مرصوص بننا ہے تب ہی غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ریس لگا سکتے ہیں۔خدا کرے آپ ترقی کریں دینی لحاظ سے، روحانی لحاظ سے، قربانیوں کے لحاظ سے ، اخلاقی لحاظ سے اور تربیتی لحاظ سے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ