خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 738 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 738

خطابات مریم 738 پیغامات پیغام برائے سالانہ کھیلیں لجنہ و ناصرات کینیڈا 1986ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ جماعت کینیڈا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کی کھیلوں کی تقریب میں شامل ہو رہی ہوں غالباً کینیڈا میں اس قسم کی یہ پہلی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے جسمانی اور روحانی سلسلوں میں مطابقت رکھی ہے۔اگر صحت ٹھیک نہ ہو تو انسان دینی فرائض بھی صحیح ادا نہیں کر سکتا اور اس کا عملی سبق نماز کے ذریعہ سے دیا ہے نماز ہمیں سکھاتی ہے کہ ایک امام کی آواز پر ہم نے کھڑے ہونا ہے بیٹھنا ہے رکوع میں جانا ہے سجدہ میں جانا ہے۔اپنی مرضی سے باجماعت نماز میں کسی کو یہ اجازت نہیں کہ امام کے سجدہ یا رکوع میں جانے سے قبل سجدہ یا رکوع میں چلا جائے۔غرض نماز ہمیں ایک امام کی مکمل اطاعت کرنا سکھاتی ہے اور یہی سبق کھیل کا میدان دیتا ہے کہ جب تک whistle نہ ہو دوڑنا نہیں چاہئے۔گویا نماز ایک انسان کے لئے روحانی پریڈ ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا وَلِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيُّهَا ہے فَاسْتَبِقُوا الْخَيْراتِ ہر انسان کا ایک مقصد ہوتا ہے نصب العین ہو جس کی طرف وہ اپنا رُخ رکھتا ہے تا کہ اسے حاصل کر سکے اے مومنو تم نیکیوں کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے آگے بڑھو۔استباق کہتے ہیں ایک دوسرے سے دوڑ میں آگے نکلنا۔کھیل کا میدان آپ کو یہ سبق دیتا ہے کہ آپ نے ایک دوسرے سے ہر نیکی اور ہر خوبی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہے مگر دوسرے کو نقصان پہنچائے بغیر۔چندوں کی ادائیگی میں اجلاسوں کی حاضری میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے میں۔قرآن مجید کی تعلیم پر عمل کرنے میں۔اللہ تعالیٰ کے بندوں سے حسن سلوک کرنے میں۔اعلیٰ اخلاق سیکھنے اور سکھانے میں۔دنیا کے لئے نمونہ بننے میں۔دعوت الی اللہ کرنے میں ، جماعت کے لئے قربانیاں دینے میں۔ہر ممبر لجنہ اور ہر ناصرہ کوشش کرے کہ میں