خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 740 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 740

خطابات مریم 740 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا 1986ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ میری پیاری بہنو! ممبرات لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر کا خط ملا ہے کہ 5 ، 6 ، 7 اپریل کو بانڈ ونگ میں آپ کا اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت بہت مبارک کرے اور وہاں اس کے ذریعہ لجنہ اماءاللہ کی ترقی کا راستہ کھولے۔دو سال سے ربوہ میں جلسہ سالا نہ بھی نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے کئی سال سے انڈونیشین بہنیں جو ر بوہ آیا کرتی تھیں وہ بھی نہیں آرہیں اور ان سے ملنا نہیں ہوتا اس موقع پر لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا کی عہدہ دار اپنے بہت سے مسائل پیش کر کے ان کا حل پوچھا کرتی تھیں۔زبان الگ ہونے کی وجہ سے بھی زیادہ خط و کتابت لجنہ مرکزیہ کے ساتھ نہیں ہے اب ایک دو سال سے انگریزی میں رپورٹ آنے لگی ہے تو کچھ تفصیل سے آپ کے کاموں کا پتہ چلنے لگا ہے۔لجنہ اماءاللہ کے قواعد اُردو میں چھپے ہوئے ہیں اور انگریزی میں بھی۔آپ میں سے جو بہنیں انگریزی جانتی ہیں اس میں سے الیکشن اور دوسرے کاموں کے متعلق قواعد بنا سکتی ہیں لجنہ خواہ کسی ملک کی بھی ہو اُس کے قواعد وہی ہونے چاہئیں جو مرکزی لجنہ کے منظور شدہ ہیں۔میری پیاری بہنو ! حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے آنے کی غرض ایک پاک جماعت کا قیام ہے اس لئے آپ نے بار بار جماعت کو اس طرف توجہ دلائی آپ فرماتے ہیں۔”اے میرے دوستو ! جو میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو خدا ہمیں اور تمہیں ان باتوں کی توفیق دے جن سے وہ راضی ہو جائے آج تم تھوڑے ہو اور تحقیر کی نظر سے دیکھے گئے ہو اور ایک ابتلا کا وقت تم پر ہے اسی سنت اللہ کے موافق جو قدیم سے جاری ہے ہر ایک طرف سے کوشش ہو گی کہ تم ٹھوکر کھاؤ اور تم ہر طرح سے ستائے جاؤ گے اور