خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 736 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 736

خطابات مریم 736 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ہالینڈ 1985ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ ہالینڈ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کو ہالینڈ میں نئے مشن کی بہت بہت مبارک ہوا اللہ تعالیٰ اس کو جماعت کے پھیلنے کا ذریعہ بنائے اور ایسے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو دین اور انسانیت کے لئے مفید ہوں۔لوگ اپنے خالق حقیقی کو بھول کر دنیا کے پھندوں میں پھنستے چلے جارہے ہیں۔اپنے رب سے ان کا رشتہ منقطع ہوتا جا رہا ہے۔وہ صرف مادی آسائشوں کو ہی حاصل زندگی سمجھتے ہیں لیکن مادی آسائشیں حاصل کر کے بھی سکون اور اطمینان حاصل نہیں ان کی اگلی نسلیں ان کے ہاتھوں سے نکلتی چلی جارہی ہیں جس کا کوئی حل ان کے پاس نہیں۔حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ کے آنے کی غرض یہی تھی کہ وہ کدورت جو انسان اور اس کے رب کے رشتے میں واقع ہو چکی تھی اس کو دور کریں اور انسان کی زندگی کا حقیقی مقصد اسے حاصل ہو۔میری بہنو! آپ نے اس پیاری تعلیم کو دنیا تک پہنچانا ہے ہر ایک نے داعی الی اللہ بننا ہے۔اس پیارے خزانہ کا پتہ ان کو بتانا ہے اس چشمہ تک ان کو لے کر جانا ہے تا وہ اس سے بھر بھر کر پانی پئیں۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس طرح؟ سب سے پہلے تو آپ نے خود علم حاصل کرنا ہے اور اعتراضات کے جوابات آپ کو آنے چاہئیں ہر اعتراض اسلام کے چمک دار چہرہ پر جو کرے اُسے دور کریں۔دلائل سے ، پھر اپنے نمونہ سے۔آپ کا نمونہ اتنا پیارا اتنا حسین ہو کہ ہالینڈ کے صفائی پسند اور حسن پرست لوگ مجبور ہو جائیں یہ کہنے پر کہ حقیقی دل کا حسن۔روح کا حسن۔اخلاق کا حسن۔سیرت کا حسن۔معاشرہ کا حسن صرف اور صرف اس جماعت میں نظر آتا ہے۔اس وقت آپ تھوڑی تعداد میں ہیں اس لئے آپ کا یہ بھی فرض ہے کہ اپنی بہنوں بچیوں اور