خطابات مریم (جلد دوم) — Page 737
خطابات مریم 737 پیغامات بیٹیوں کو اس سحر سے بچائیں جس میں وہاں کے لوگ مبتلا ہیں۔ان کی دینی تعلیم وتربیت کا بے حد خیال رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو آپ کی مدد کرے اور وہاں کی جماعت جلد جلد ترقی کرے کہ نیا مشن ہاؤس بھی جلد تنگ ہو جائے۔آپ کے وجود وہاں لوگوں کے لئے نافع الناس بنیں۔ان کے بہی خواہ ہوں۔اس لئے آپ سب اپنے اجلاسوں میں آنے اور کاموں میں کبھی سستی نہ کریں اور مشن کے کام کو اپنے سب کاموں پر مقدم رکھیں تا وہ غرض جلد سے جلد حاصل ہو۔جس غرض کو پورا کر نے حضرت مسیح موعود آئے تھے۔میں سب بہنوں کو اپنی دعاؤں میں یا درکھتی ہوں آپ بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔22 نومبر کو میرا دماغ اور میری روح اور میرا دل آپ کے اجتماع میں آپ کے ساتھ شرکت کرے گا۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ