خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 714 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 714

خطابات مریم 714 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ ماریشس 1984ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ پیاری بہنوں ممبرات لجنہ اماءاللہ ماریشس السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی خواہش پر ایک مختصر پیغام آپ کے لئے ارسال ہے۔اجتماع کی سب سے بڑی غرض یہ ہے کہ ایک جگہ سب بہنیں بچیاں جمع ہوں۔اس میں ملکر کام کرنے کا مادہ پیدا ہو۔تعاون با ہمی کی روح پیدا ہو۔اپنی عہدہ داروں کی صحیح اطاعت کرنے کا جذ بہ پیدا ہو اور وہ سب مل کر یہ بھی جائزہ لیں کہ ہم نے سال بھر میں کیا ترقی کی ہے اور کون سی باتیں ہیں جو کرنی چاہئے تھیں اور اپنی مستی کی وجہ سے ہم نے نہیں کیں۔اگر ہر سال کام کا مقابلہ اور موزانہ نہ کیا جائے تو کام کی ترقی کا علم نہیں ہوسکتا۔آپ نے حضرت مسیح موعود کو سچا مانا ہے۔تو جب تک آپ اپنے عمل سے اپنے دعوی کو ثابت نہیں کرتیں آپ کا دعویٰ صرف منہ کی بات رہ جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے البا ما فرمایا تھا۔يُحْيِ الدَيْنَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَة - آپ کوئی نئی شریعت نہیں لائے کوئی نیا دین نہیں بنایا بلکہ لوگ عملاً اسلام سے دور جا رہے تھے ان کو پھر سے قرآن مجید کی تعلیم پر چلانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھجوایا تھا۔جب تک ہم اپنے عمل سے یہ نہ ثابت کر دیں کہ روئے زمین پر یہی ایک واحد جماعت ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے قرآن کریم کی تعلیم پر عمل کرتی ہے۔ہما را دعویٰ صرف منہ کی بات رہ جاتا ہے۔جس پر عمل کرنا ہو اس کا پورا علم ہونا چاہیے۔ڈاکٹر آپ کے لئے ایک نسخہ دوائی کا تجویز کرتا ہے آپ کو جب تک ٹھیک طور پر علم نہیں ہوتا کہ کب دوائی کھانی ہے کتنی دفعہ کھانی ہے کتنی خوراک کھانی ہے آپ کو دوائی فائدہ نہیں دے گی یہی حال عمل کا ہے اگر آپ کو یہ علم ہی نہیں کہ قرآن مجید میں کیا لکھا ہے کن باتوں کے کرنے کی وجہ سے پہلی قوموں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا۔