خطابات مریم (جلد دوم) — Page 715
خطابات مریم 715 پیغامات کون سی باتیں اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں کیا پیشگوئیاں آئندہ کے متعلق قرآن مجید میں بیان کی گئی ہیں تو آپ ان پر عمل نہیں کر سکتیں۔پس بہت ضروری ہے کہ آپ قرآن پڑھیں۔اس کا ترجمہ سیکھیں۔آپ میں سے کتنی ہیں جن کو قرآن مجید کا ترجمہ آتا ہے آپ کی بچیاں بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان علوم کے سیکھنے میں تو اپنی ساری طاقتیں خرچ کر رہے ہیں جو قرآن سے نکلی ہوئی نہریں ہیں لیکن جو منبع ہے سارے علوم کا اس کی طرف توجہ نہیں دیتے۔پس مہم چلائیں قرآن مجید کا ترجمہ سیکھنے کی کہ یہ سب سے بڑا کام ہے۔آپ کا اور لجنہ کا۔انفرادی اور اجتماعی اور جائزہ لیں کہ قرآن مجید کی تعلیم کو اپنی زندگیوں میں بھی آپ لوگ اپناتے ہیں یا نہیں آپ کے بچے ان پر عمل کرتے ہیں یا نہیں آپ کے اخلاق قرآن مجید کی تعلیم اور آنحضرت ﷺ کے اُسوہ حسنہ کے مطابق ہیں یا نہیں۔قرآن مجید سیکھنے کے لئے حضرت مسیح موعود کی کتب کا پڑھنا بہت ضروری ہے کہ آپ کی کتب پڑھ کر قرآن مجید کی تفسیر کا مجھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔حضرت خلیفۃ اسیح الثانی نے اپنے ایک خطبہ میں فرمایا تھا:۔مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ انہوں نے قرآن کریم کی طرف سے توجہ ہٹالی ہے اور دوسری طرف چلے گئے ہیں۔حالانکہ یہ ایک نہایت ہی قیمتی چیز خدا تعالیٰ کی طرف سے عظیم الشان نعمت کے طور پر مسلمانوں کو ملی تھی اب جماعت احمدیہ کو اس کی طرف پوری توجہ کرنی چاہئے اور ہمارا کوئی 66 آدمی ایسا نہیں ہونا چاہئے جو قرآن کریم نہ پڑھ سکتا ہو اور جسے اس کا ترجمہ نہ آتا ہو۔“ اللہ تعالیٰ آپ کو اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔بہت دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو نمونہ بنائے اور اپنے خلیفہ کی اطاعت کرتے ہوئے صحیح معنوں میں داعی الی اللہ بننے کی توفیق دے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ