خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 676 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 676

خطابات مریم 676 پیغامات پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور آپس میں تعاون کرتے ہوئے اپنی عہدہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں۔یہ نہ سمجھیں کہ ساری ذمہ داری صرف عہدہ داروں پر ہے پس غلبہ اسلام کا وعدہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا گیا ہے اس مہم کی ذمہ داری ہر احمدی مرد اور عورت پر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ آپ کے ذریعہ سے جلد سے جلد اسلام اس علاقہ میں پھیلے۔آمین۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ