خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 675 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 675

خطابات مریم 675 پیغامات پیغام برائے لجنہ اماءاللہ ویسٹ کوسٹ امریکہ 1982ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ ویسٹ کوسٹ امریکہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ویسٹ کوسٹ کے حلقہ لجنہ کا پہلا اجتماع اس سال منعقد ہو رہا ہے۔الحمد للہ۔امریکہ بہت بڑا ملک ہے مغربی کنارہ پر بسنے والی بہنوں کے لئے اپنے سالانہ کنوینشن میں شمولیت مشکل ضرور ہے گونمائندگان کی اپنے سالانہ کنوینشن میں حاضری لازمی ہے مگر ویسٹ کوسٹ پر الگ اپنی کنوینشن کرنے سے زیادہ تعداد میں بہنیں شامل ہو سکیں گی اور زیادہ تعداد میں پروگراموں میں حصہ لے سکیں گی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ویسٹ کوسٹ پر رہنے والی بہنیں اتنی محبت اور دلچسپی رکھنے والی نہیں ہیں جتنا دوسرے شہروں کی۔خدا کرے یہ قدم جو اٹھایا گیا ہے بابرکت ہو اور ہر سال مختلف شہروں میں ایسا اجتماع ہوا کرے۔اس طرح میزبانی کی ذمہ داری بھی مختلف شہروں کی لجنات پر پڑے گی۔اجتماع کی سب سے بڑی غرض یہ ہے کہ آپ جائزہ لیں کہ آپ اپنے فرائض صحیح طور پر ادا کر رہی ہیں یا نہیں اور آپ کے حقیقی مقاصد یعنی غلبہ اسلام کے دن طلوع ہونے کے لئے آپ کیا کوشش کر رہی ہیں۔انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی۔کیا آپ کا عملی نمونہ آپ کے اخلاق۔آپ بنی نوع انسان سے، اپنے سلوک سے، آپ قرآن مجید کی تعلیم کو عیسائیوں کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب ہو رہی ہیں اگر نہیں تو پھر جائزہ لیں اپنے آپ کا اپنے ماحول کا اپنے بچوں کا کہ کہیں آپ نے تو ان کا ماحول نہیں اپنا لیا یعنی وہ ماحول جو عیسائیت کا پیش کردہ ہے۔اسلام صرف عقائد کا نام نہیں اسلام تو ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسان کی پیدائش سے لے کر انسان کی وفات تک پر گہری نظر رکھتا اور مکمل تعلیم دیتا ہے اگر ہم تعلیم تو لوگوں کو دیں قرآن کی اور عمل ہمارے اس کے خلاف ہوں تو کون توجہ دے گا ہماری باتوں کی طرف۔