خطابات مریم (جلد دوم) — Page 677
خطابات مریم 677 پیغامات پیغام ممبرات لجنہ اماءاللہ گیمبیا 1982ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ گیمبیا السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی لجنہ اماءاللہ کا تیسرا سالانہ جلسہ منعقد ہو رہا ہے۔اس مختصر سے پیغام کے ذریعے اس میں شرکت کر رہی ہوں۔ہر ملک میں جہاں جماعت کا سالانہ جلسہ منعقد کیا جائے وہ اس سالانہ جلسہ کا ہی ایک حصہ ہوتا ہے جس کی بنیا د حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رکھی اور جس سے جماعت نے بہت فوائد حاصل کئے۔یہی دعا ہے کہ آپ کا یہ جلسہ بہت کامیاب ہو ان تمام مقاصد کے ساتھ جو ان کے ہیں اور اس ملک میں آپ کے ذریعہ سے اسلام پھیلے۔آپ کی تقریروں کے ذریعہ سے، آپ کی باتوں کے ذریعہ سے اور سب سے زیادہ آپ کے نمونہ کے ذریعہ سے قرآن مجید کامل کتاب ہے اور ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔جب تک آپ قرآن نہیں پڑھتیں اس کے مطالب نہیں سمجھتیں آپ اس پر عمل نہیں کر سکتیں اور آج کے ترقی یافتہ دور میں پیدا ہونے والے نئے نئے مسائل کا حل قرآن کے ذریعہ سے تلاش نہیں کر سکتیں۔پس میری بہنو آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا ہے۔جن کا اس دنیا میں آنے کا مقصد اسلام کا غلبہ پھر سے کرنا تھا۔یہی مقصد آپ کے خلفاء کا رہا ہے۔پس ہمیں بھی جلسوں میں اسی مقصد کو یا درکھنا چاہئے کہ غلبہ اسلام کی مہم میں ہم کیا کردارادا کر سکتے ہیں کیا قربانیاں کر سکتے ہیں تا جلد سے جلد اسلام اس ملک میں پھیلے اور اس ملک کا ہر فرد اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنے والا ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر دل و جان سے عمل کرنے والا ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فرمانبردار اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے احکامات کی مکمل اطاعت کرنے والا ہونا چاہئے اور یہ جذ بہ صرف مردوں میں نہیں بلکہ ہر عورت اور ہر بچہ میں پیدا ہونا چاہئے۔1974 ء سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر مختلف ممالک