خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 668 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 668

خطابات مریم 668 پیغامات -1 ہر وقت دل میں احساس پیدا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دیکھ رہا ہے اس کی ہماری ہر حرکت پر نظر ہے کوئی بُرا کام نہ کریں۔2 کوشش کر کے نیکیاں کریں۔3- اپنے اخلاق درست کریں۔-4 قرآن مجید پڑھیں عمر کے مطابق ترجمہ سیکھیں۔5- دین کے احکام پر عمل کریں۔6- اپنے میں اطاعت کا جذبہ پیدا کریں پہلے ماں باپ پھر عہدہ داران سب سے بڑھ کر خلیفہ وقت کی اطاعت۔- نماز با قاعدگی سے اور وقت پر پڑھا کریں بچپن سے مال کی قربانی کی عادت ڈالیں۔اگر آپ میں یہ خوبیاں پیدا ہو جائیں تو بڑی ہو کر آپ لجنہ اماءاللہ اور جماعت کی ایک اچھی کا رکن بنیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔والسلام آپ سے محبت کرنی والی مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ