خطابات مریم (جلد دوم) — Page 667
خطابات مریم 667 پیغامات سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ انگلستان 1982ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میری بہت پیاری بچیو ناصرات الاحمدیہ انگلستان نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه آج آپ کا اجتماع ہے اور اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں شرکت کر رہی ہوں۔آپ کا نام ناصرات ہے جو ناصرہ کی جمع ہے۔یعنی مدد کر نے والی ناصرات الاحمدیہ کے معنی ہیں احمدیت کی مدد کرنے والیاں۔سوچیں آپ سلسلہ کی کیا مدد کر رہی ہیں اور کون کون کر رہی ہے کون نہیں کر رہی۔جب یہ نام آپ کو دیا گیا ہے تو سب کو ہی دیا گیا ہے چند کو نہیں تو سب کو ہی اپنے آپ کو اس نام کا مصداق قرار دینا چاہئے۔آپ کیا مدد کر سکتی ہیں۔کس حد تک کر سکتی ہیں اس پر آپ کو غور کرنا چاہئے اور غور کرنے کے لئے پہلے آپ کو اپنی منزل کا تعین کرنا ہو گا کہ آپ کی منزل کیا ہے تو بچیو ہماری منزل تو احمدیت کا غلبہ ہے ساری دنیا احمدی مسلمان ہو جائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ذریعہ وہ اپنے رب کو پہچان جائے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ساری دنیا کی نجات کے لئے آئے تھے مان لے۔قرآن کے اُصولوں پر چلنے لگے۔اور یہ دنیا ایک مثالی دنیا اور جنت بن جائے اسی کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا اور اسی مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت کا سلسلہ جاری کیا۔جس کی وجہ سے جماعت میں برکات نازل ہوتی آپ نے بھی دیکھی ہونگی۔ہمارے بہت ہی پیارے خلیفہ اللہ تعالیٰ کے بلانے پر ان کے پاس چلے گئے اور اللہ تعالیٰ نے ہم سے محبت کرنے کے لئے ہمیں ایک اور خلیفہ عطا کر دیا۔حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے بھی بچوں سے بہت ہی پیار کیا اور یہ بھی بہت پیار کرتے ہیں۔اس لئے آپ کا فرض ہے کہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور دین کو دنیا پر مقدم کریں کس طرح ؟