خطابات مریم (جلد دوم) — Page 660
خطابات مریم 660 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ۔روز بل۔ماریشس 1982 ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم ممبرات لجنہ اماء اللہ روز ہل السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه آج ۱۹ / مارچ کو آپ کی صدر صاحبہ کی طرف سے اطلاع ملی کہ روز ہل میں لجنہ اماءاللہ کا اجتماع دو اپریل کو منعقد ہو رہا ہے۔لیکن ترجمہ کرنے ، اس کی کاپی تیار کرنے اور پوسٹ کرنے کے لئے ایک دو دن چاہئے ہوتے ہیں اس لئے آئندہ اس بات کی احتیاط کی جائے کہ وقت سے کم از کم تین ہفتہ یا مہینہ پہلے پیغام کے لئے لکھا جائے بہر حال مختصر سا پیغام ارسال ہے اور پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں ذہنی لحاظ سے اور دعاؤں کے لحاظ سے شامل ہو رہی ہوں۔سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کے ان احسانوں کا شکر ادا کرتی ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کے نتیجہ میں اس نے ہمارے دلوں میں اپنی محبت پیدا کی ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کی اور اسلام کی خاطر قربانی دینے کا جذبہ پیدا کیا۔پھر میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے کہ جس غرض سے آپ اجتماع منعقد کر رہی ہیں وہ پوری ہو۔اجتماع کی سب سے بڑی غرض آپ میں محبت و اخوت کا جذبہ، ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذ بہ بغیر دوسرے سے حسد کئے اور تکلیف دیے پیدا کرنا ہے نیز سارے سال کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے پر غور کرنا کہ جو پروگرام گزشتہ سال آپ نے بنائے تھے ان پر سو فیصد عمل ہو چکا ہے یا نہیں اور کس کس شعبہ میں کیا کیا کمی رہ گئی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کے لئے پروگرام بنا ئیں ایک وسیع پروگرام ایک جامع پروگرام جس کے نتیجہ میں آپ جہاں اپنی مستورات اور بچیوں کی تربیت و تعلیم کا انتظام کر سکیں وہاں غیر مسلموں تک اسلام کا پیغام اور