خطابات مریم (جلد دوم) — Page 659
659 پیغامات خطابات مریم بشارتیں دے رہے ہیں کہ اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہوگی لیکن بڑی بد قسمت ہم ہوں گی اگر اس غلبہ کے لانے میں اور قربانیوں میں ہمارا کوئی حصہ نہ ہو۔پس بہت توجہ دیں اپنی دینی تعلیم کی طرف آپ کا کوئی فعل ایسا نہیں ہونا چاہئے جو دھبہ بنے آپ کی وجہ سے جماعت احمدیہ پر۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔اس کے لئے دعا ئیں بھی بہت کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا ہم سب کو حاصل ہو اور مقبول خدمت کی توفیق ملے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اس ملک میں رہتے ہوئے آپ کو اسلام کی خدمت کی زیادہ سے زیادہ توفیق ملے۔میں آپ سب کے لئے دعا کرتی ہوں آپ بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ