خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 661 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 661

خطابات مریم 661 پیغامات غیر احمد یوں تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام پہنچا ئیں۔اس لئے دو باتوں کو آپ کو مدنظر رکھنا ہوگا ایک تو یہ کہ آپ کو خود ان باتوں پر عبور حاصل ہو جو آپ دوسروں تک پہنچانا چاہتی ہیں دوسرے آپ کے قول اور فعل میں تضاد نہ ہو آپ کا اپنا نمونہ بہت حسین بہت پیارا ہو۔مجھے خوشی ہے کہ بشری سعادت صاحبہ سیکرٹری ناصرات بہت تند ہی سے کام کر رہی ہیں اللہ تعالیٰ تمام شعبہ جات کی سیکرٹریان کو اسی جذبہ اور خلوص سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔کام نیک نیتی سے ہو باہمی تعاون سے ہو ایک دوسرے پر کوئی اعتراض نہ ہو پیار سے اس طرح بڑھیں کہ سب کے قدم ایک ساتھ اُٹھتے جائیں۔حضرت خلیفہ اسیح تو چاہتے ہیں کہ آپ دوڑیں تیزی کے ساتھ اور ایک ایک عورت آپ میں سے داعی الی اللہ بن جائے ، مبلغ بن جائے اس کے لئے آپ کو بہت تیاری کی ضرورت ہے بہت محنت کی ضرورت ہے ایک نئے عزم اور جوش کی ضرورت ہے خدا کرے احمدی عورتیں دنیا کے کسی ملک میں ہوں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ قربانیاں دیتی چلی جائیں تا اسلام کی فتح کا دن آ جائے۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ