خطابات مریم (جلد دوم) — Page 649
خطابات مریم 649 پیغامات آگے سے آگے بڑھتے جائیں۔ہم قرآن مجید پڑھیں۔اس پر عمل کریں اس کی روشنی کو دنیا میں پھیلا ئیں۔اس کی تعلیم کو اپنا کر اس کے اصولوں پر چل کر اپنا کردار اور اخلاق اس کی تعلیم کے مطابق بنا کر بنی نوع انسان کی بھلائی کی تڑپ رکھتے ہوئے ہر ایک سے خیر خواہی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اپنے مقاصد کو پا سکیں۔دلی دعا ئیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ