خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 650 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 650

خطابات مریم 650 پیغامات پہلا جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ گیمبیا 1980ء میری پیاری بہنو السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه سب سے بہترین اور مکمل پیغام قرآن مجید ہے جو ابتداء سے لے کر آج تک مسلمانوں کے لئے ہمیشہ باعث ہدایت رہا ہے۔یہ وہ نور ہے اور وہ روشنی ہے جو سب کے لئے یکساں ہے۔مگر ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے قرآن کو بھلا دیا۔دنیا میں بے چینی اور اضطراب کی وجہ بھی یہ ہی ہے کہ ہم نے قرآن کی تعلیمات بھلا ڈالی ہیں۔اب خدا تعالیٰ نے احمدیت کے ذریعہ انسانیت کو زندہ کرنا چاہا ہے لہذا ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اس دنیا کو یاد کروائیں کہ قرآن کریم کی عزت کرنے والے ہوں۔اس وجہ سے ہر احمدی عورت کو قرآن کریم آنا چاہئے۔ناظرہ یا ترجمہ کے ساتھ ہو۔ہمیں اپنا عمل بھی قرآن کے مطابق بنانا ہے۔قرآن سے محبت کرنا سیکھیں اور آنے والی نسلوں کے لئے یہ جذبہ پیدا کریں اور تعلیم قرآن کو رواج دیں۔آمین والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ